حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں آیت الله العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان الله تعالى عليہ کے بلندیِ درجات کے لیے ایک باوقار اور بابرکت مجلسِ ترحیم و قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

مجلسِ ترحیم کا باقاعدہ آغاز قاری سید ساجد رضوی نے اپنی خوش الحانی سے تلاوتِ قرآنِ مجید کے ذریعے کیا۔

مجلس کی نظامت کے فرائض مولانا نقاش الحسنین صاحب نے نہایت بہترین اور احسن انداز میں انجام دیے۔
انہوں نے اپنے مختصر اور جامع ابتدائیہ میں مرحوم آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان الله تعالى عليه کی علمی و روحانی صفات، ان کی سیرتِ مبارکہ اور دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔

مجلسِ ترحیم سے علامہ محمد شفا نجفی نے خطاب کیا اور طلابِ کرام کے لیے خصوصی نصائح اور رہنمائی پر مبنی گفتگو کی۔
انہوں نے "مقامِ مرجعیت" اور "علماءِ ربانی" کے حقیقی و بلند مرتبے کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ عظیم الشان مقام ہے جس پر بروزِ قیامت شہدائے کرام بھی رشک کریں گے۔

مجلس کے آخر میں مرحوم مرجعِ عالی قدر کے بلندیِ درجات کے لیے اجتماعی دعا کی گئی، جس کے بعد یہ بابرکت اور معنوی نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔









آپ کا تبصرہ